گوگل کا پاکستان میں نیا "اے آئی پلس پلان" متعارف، جدید سہولیات کے ساتھ

05:40 PM, 24 Sep, 2025

کیلیفورنیا:گوگل نے پاکستان میں "اے آئی پلس پلان" شروع کر دیا ہے جو صارفین کو جدید مصنوعی ذہانت کے جدید ٹولز اور اضافی اسٹوریج فراہم کرتا ہے۔ اس پلان کے ذریعے صارفین کو جیمنائی 2.5 پرو، ویڈیو جنریشن ماڈل Veo 3 Fast، اور Nano Banana جیسے جدید فیچرز تک رسائی حاصل ہوگی۔ علاوہ ازیں، جی میل، گوگل ڈاکس، اور گوگل شیٹس میں اے آئی انٹیگریشن بھی دستیاب ہوگی تاکہ صارفین اپنے کام کو مزید موثر بنا سکیں۔ صارفین کو 200 جی بی اضافی اسٹوریج کی سہولت بھی دی جائے گی۔ گوگل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر فرحان قریشی کا کہنا ہے کہ یہ پلان ملک کی ڈیجیٹل ترقی کو مزید تیز کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ یہ پلان ماہانہ 1400 روپے میں دستیاب ہے اور پہلی بار سبسکرائبرز کے لیے ابتدائی چھ ماہ تک 50 فیصد رعایت بھی دی جا رہی ہے۔ صارفین اپنے خاندان کے پانچ افراد کے ساتھ بھی اس پلان کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

مزیدخبریں