لاہور :نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف جواء اور سٹے بازی والی ایپس کی تشہیر کرنے پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ رجب بٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر عوام کو جواء اور بیٹنگ ایپس میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی، جس کی وجہ سے کئی افراد مالی نقصان کا شکار ہوئے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ رجب بٹ ایک معروف بیٹنگ ایپ کا برانڈ ایمبیسیڈر بھی رہ چکے ہیں اور انہیں متعدد بار انکوائری کے لیے طلب کیا گیا مگر وہ پیش نہیں ہوئے، جس کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
مزید برآں، نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے انس علی اور ہریرا نامی دو دیگر یوٹیوبرز کے خلاف بھی جوئے کی تشہیر کے الزامات پر کارروائی شروع کر دی ہے۔