نبی پاک ﷺ کا قیادت کا ماڈل گورننس کی بہترین مثال ہے:چیئرمین ایپ سپ ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان

04:09 PM, 24 Sep, 2025

اسلام آباد :چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں سیاسی نظام کی ناکامی کی وجہ موجودہ گورننس ماڈل کی خامیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نبی پاک ﷺ کے قیادت کے ماڈل سے سبق حاصل کرنا چاہیے کیونکہ یہ آج بھی بہترین رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

ڈاکٹر عبدالرحمان نے میاں عامر محمود کی تعریف کی کہ انہوں نے قومی مسائل کی جانب توجہ دلائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر چھوٹے صوبے بنائے جائیں تو نئی قیادت ابھرے گی جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی نظام کی بہتری کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنی تاریخی روایات کو جدید گورننس کے اصولوں کے ساتھ مربوط کریں تاکہ ایک مضبوط اور مؤثر نظام تشکیل دیا جا سکے۔

مزیدخبریں