سحر حیات نے سمیع رشید سے علیحدگی کی تصدیق کر دی

02:33 PM, 24 Sep, 2025

لاہور : مشہور ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سحر حیات نے گلوکار سمیع رشید سے علیحدگی کی خبروں کی تصدیق کر دی ہے۔

دونوں نے دسمبر 2022 میں نکاح کیا تھا، جس کے بعد جولائی 2023 میں ان کی پرتعیش شادی کی تقریبات نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی۔ 2024 میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی، جس کا نام آئرہ رکھا گیا۔

کچھ عرصے سے دونوں کے درمیان علیحدگی کی چہ مگوئیاں جاری تھیں، جن کی اس وقت سمیع رشید نے تردید کر دی تھی۔ تاہم اب سحر حیات نے انسٹاگرام پر مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے خود اس بات کی تصدیق کر دی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سحر نے لکھا "میں اور سمیع رشید اب ایک ساتھ نہیں ہیں، لیکن آئرہ کا باپ سمیع تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ بیٹیاں باپ کے نام سے پہچانی جاتی ہیں، اور میں اپنی بیٹی کو ماں باپ دونوں کی عزت کرنا سکھاؤں گی۔"
انہوں نے مزید کہا "میں نے کبھی کسی کو آئرہ سے ملنے سے نہیں روکا، اور نہ ہی میرے روکنے سے کچھ رکے گا۔ جو قانون میں طے ہے، وہی ہوگا۔ اور امید ہے اس معاملے پر دوبارہ بات نہیں کی جائے گی۔"
سحر حیات کا یہ بیان سوشل میڈیا پر مثبت انداز میں لیا جا رہا ہے، جہاں ایک ماں نے ذاتی معاملات سے ہٹ کر اپنی بیٹی کے بہتر مستقبل کو ترجیح دی ہے۔

مزیدخبریں