اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسحاق ڈار کی لیتھوانیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات

11:17 AM, 24 Sep, 2025

نیویارک : نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لیتھوانیا کے قائم مقام وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات ہوئی۔ خاص طور پر تجارت کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس کے علاوہ، دونوں رہنماؤں نے دوہری ٹیکس سے بچاؤ اور مالی بدعنوانی روکنے کے لیے کیے گئے معاہدے پر دستخط کو خوش آئند قرار دیا 

مزیدخبریں