سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، 28 نشستوں پر ووٹنگ جاری

10:00 AM, 24 Sep, 2025

کراچی: سندھ کے مختلف 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں جہاں 28 نشستوں پر آج ووٹنگ جاری ہے۔ پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

کراچی کے بھی تین اضلاع ضلع شرقی، ضلع غربی اور کیماڑی میں 5 نشستوں پر ضمنی الیکشن ہو رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن سندھ کے ترجمان کے مطابق، ان انتخابات میں کل ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار سے زائد ہے، جن میں 1 لاکھ 33 ہزار مرد اور 1 لاکھ 10 ہزار خواتین شامل ہیں۔

تمام اضلاع میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ پولنگ پُرامن طریقے سے مکمل ہو سکے۔ صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان کا کہنا ہے کہ انتخابات کی نگرانی کے لیے ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، جو نتائج مکمل ہونے تک فعال رہے گا۔

مزیدخبریں