اسلام آباد:قومی ایئرلائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) نے اعلان کیا ہے کہ پانچ سال بعد برطانیہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کی جا رہی ہیں۔ پہلی پرواز کل اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے روانہ ہوگی۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور مانچسٹر کی نمائندگی کے لیے ایک ہیوی پورٹریٹ بھی آویزاں کیا گیا ہے۔ پروازوں کی بحالی کے موقع پر ایک خصوصی تقریب بھی منعقد ہوگی جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔
PIA کے ترجمان کے مطابق اس اقدام سے مسافروں کو سہولت فراہم ہوگی اور قومی ایئرلائن کی بین الاقوامی ساکھ میں اضافہ ہوگا۔