پنجاب میں دفعہ 144 یکم نومبر تک برقرار، جلسے جلوسوں پر پابندی

08:04 PM, 24 Oct, 2025

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کو یکم نومبر تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت جلسے، جلوس اور اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی رہے گی۔

محکمہ داخلہ میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس ہوا جس کی صدارت صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کی۔ اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال، غیر قانونی افغان باشندوں کے انخلا کے اقدامات اور دیگر حفاظتی امور پر غور کیا گیا۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال قابو میں ہے اور انتہا پسندی کی ہر صورت میں اجازت نہیں دی جائے گی۔ یاد رہے کہ 18 اکتوبر کو بھی دفعہ 144 میں توسیع کی گئی تھی۔

مزیدخبریں