اسلام آباد: وزیراعظم نے شاہین چوک میں نئے انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، جس کا مقصد شہر میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنا ہے۔ یہ منصوبہ شہر کے مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد میں ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایس سی او کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں ہوٹلز اور رہائشی منصوبوں کو بھی بروقت مکمل کرنا ضروری ہے تاکہ مہمانوں کے لیے سہولتیں دستیاب ہوں۔