دوحہ مذاکرات کے بعد افغان سرزمین سے پاکستان پر کوئی حملہ نہیں:دفترخارجہ

05:43 PM, 24 Oct, 2025

اسلام آباد: دفترخارجہ نے تصدیق کی ہے کہ دوحہ مذاکرات کے بعد افغانستان کی صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور افغان سرزمین سے پاکستان پر کوئی حملہ نہیں ہوا۔ ترجمان طاہر اندرانی نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ افغان سرزمین سے دہشت گرد حملوں اور پاکستانی شہریوں کے قتل کے بعد صورتحال میں تبدیلی آئی ہے، تاہم یہ معلوم نہیں کہ نمائندہ خصوصی محمد صادق دوحہ مذاکرات میں کیوں شریک نہیں ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ کل استنبول مذاکرات کے پاکستانی وفد کی تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔

دفترخارجہ نے کہا کہ پولینڈ کے نائب وزیراعظم کے دورے کے دوران دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے۔ پولینڈ کے نائب وزیراعظم نے علاقائی امن میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کی متنازع قانون سازی عالمی قوانین کے خلاف ہے اور پاکستان فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا۔

مزیدخبریں