لاہور: انسدادِ دہشت گردی کی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان اور بھانجے شیر شاہ کی 5 اکتوبر کو ہونے والے احتجاج کے کیس میں عبوری ضمانت کی مدت 5 دسمبر تک بڑھا دی۔
یہ کیس انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل کی سربراہی میں سنا گیا، جہاں ملزمان اپنی ضمانت کی مدت ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے۔ پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مقدمے کا ریکارڈ ابھی تک نہیں ملا، جس کی وجہ سے انہوں نے درخواست کی کہ سماعت کی اگلی تاریخ 5 دسمبر تک مقرر کی جائے۔
عدالت نے پراسیکیوٹر کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت کو 5 دسمبر تک ملتوی کر دیا۔ ساتھ ہی، عدالت نے عظمیٰ خان کی ایک روزہ حاضری کی معافی کی درخواست بھی منظور کر لی۔