آرمی چیف کی سعودی چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات، دفاعی تعلقات مزید مضبوط کرنے پر زور

05:57 PM, 24 Nov, 2025

راولپنڈی: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جی ایچ کیو میں سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاع، سیکیورٹی اور انسدادِ دہشت گردی کے شعبوں میں اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور دفاعی تعاون، سیکیورٹی اشتراک اور انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ جی ایچ کیو میں معزز مہمان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

مزیدخبریں