گلگت بلتستان: گلگت بلتستان اسمبلی آج رات 12 بجے تحلیل ہو جائے گی، اور وزیر اعظم شہباز شریف نگراں وزیراعلیٰ کے لیے حتمی فیصلہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کو نگراں وزیراعلیٰ کے لیے تین ناموں کی سمری موصول ہوئی ہے، جن میں مصطفی مدنی راوٹ، محمد علی قائد اور راجہ نظیم شامل ہیں۔ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان کسی ایک نام پر اتفاق نہ ہونے کے باعث فیصلہ وزیر اعظم کے اختیار میں چلا گیا۔
حاجی گلبر خان کی موجودہ حکومت آج رات ختم ہو جائے گی، اور توقع ہے کہ کل نگراں حکومت کا اعلان کر دیا جائے گا۔
ادھر گلگت بلتستان پولیس نے اہلکاروں کے لیے ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی بھی عائد کر دی ہے۔