وزیراعظم سے الوداعی ملاقات ، جنرل ساحر شمشاد مرزا کی خدمات کو سراہا گیا

03:20 PM, 24 Nov, 2025

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، جنرل ساحر شمشاد مرزا سے الوداعی ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے جنرل مرزا کی پیشہ ورانہ مہارت، قومی دفاع کے شعبے میں کردار اور ملک و قوم کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔ ملاقات میں دونوں جانب ملک کی سلامتی اور مستقبل کے دفاعی چیلنجز پر بھی بات چیت ہوئی۔

یاد رہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا عہدہ ختم کر دیا گیا تھا، جس کے بعد جنرل ساحر شمشاد مرزا سبکدوش ہوئے۔

مزیدخبریں