امبانی، اڈانی اور مودی کے مبینہ کرپشن نیٹ ورک کی نشاندہی:بھارتی جریدے کی رپورٹ

03:07 PM, 24 Nov, 2025

نئی دہلی: بھارتی جریدے دی وائر نے وزیراعظم نریندر مودی، مکیش امبانی اور گوتم اڈانی کے درمیان مبینہ کرپشن نیٹ ورک سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے مختلف شعبے کرپشن اور حکومتی اثر و رسوخ کے دائرے میں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں مذہبی اور سماجی تقسیم کے ساتھ ساتھ عدالتی اور انتخابی نظام پر بھی کرپشن کا اثر نظر آ رہا ہے۔ دی وائر کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا مکمل طور پر حکومتی دباؤ کے تحت کام کر رہا ہے اور کرپشن کو معمول کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ روسی تیل کی خریداری کا مالی فائدہ عوام کے بجائے بڑے سرمایہ داروں، خاص طور پر امبانی اور اڈانی کو پہنچا۔ امریکی اخبار کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی وزارت خزانہ نے سرکاری انشورنس کمپنی ایل آئی سی کو تقریباً 4 ارب ڈالر اڈانی گروپ میں سرمایہ کاری پر مجبور کیا۔

مزید برآں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امبانی اور اڈانی کی دولت 2014 کے مقابلے میں کئی گنا بڑھ چکی ہے، جبکہ بھارت کا ہنگر انڈیکس 55 سے بڑھ کر 102 ہو گیا، جس سے ملک میں غذائی بحران اور عدم مساوات کی صورتحال واضح ہوتی ہے۔

مزیدخبریں