پشاور : پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹر پر ہونے والے خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے چادر اوڑھ کر مرکزی گیٹ تک پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس سے تین اہلکار موقع پر شہید ہو گئے۔
دھماکے کے بعد دو مزید حملہ آور سائیڈ گیٹ سے ایف سی ہیڈکوارٹر میں داخل ہوئے، ان کے پاس رائفلز اور ہینڈ گرینیڈ بھی تھے۔ دہشت گردوں نے اندر داخل ہو کر فائرنگ کی، لیکن فورسز کی بروقت کارروائی نے انہیں 30 سے 40 میٹر کے اندر ہی مار ڈالا۔
رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کا مقصد ایف سی ہیڈکوارٹر میں موجود اہلکاروں کو یرغمال بنانا تھا، کیونکہ یہاں اعلیٰ افسران اور بڑی تعداد میں اہلکار موجود ہوتے ہیں۔ حملے کے وقت ایف سی ہیڈکوارٹر میں پریڈ بھی جاری تھی، تاہم فورسز نے جلد ہی علاقے کو کلیئر کر لیا اور حملے کو ناکام بنا دیا۔