وفاقی آئینی عدالت نے موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

12:34 PM, 24 Nov, 2025

اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت پاکستان نے موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، آئینی عدالت میں 22 دسمبر 2025 سے 4 جنوری 2026 تک تعطیلات ہوں گی، اور 5 جنوری 2026 سے عدالت کا کام دوبارہ معمول کے مطابق شروع ہو جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تعطیلات کے باوجود آئینی عدالت کے دفاتر کھلے رہیں گے تاکہ انتظامی امور میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے اور کام کا تسلسل برقرار رہے۔

مزیدخبریں