آسٹریلیا کا پاکستان دورہ: ون ڈے سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان

01:32 PM, 24 Nov, 2025

لاہور : آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے پاکستان دورے میں ممکنہ تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کے شیڈول میں رد و بدل ہو سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ سیریز مارچ میں ہونے کا امکان نہیں ہے اور پاکستان اور آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈز اس سیریز کو دوبارہ شیڈول کرنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔

پہلے یہ سیریز 13 سے 19 مارچ تک کھیلنے کی منصوبہ بندی تھی، لیکن اب امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ سیریز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بعد منعقد کی جائے گی۔ اس دوران، آسٹریلیش ٹیم پاکستان میں آ کر ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے تین میچز کی ٹی 20 سیریز بھی کھیلے گی۔ یہ ٹی 20 میچز 30 جنوری سے 5 فروری تک شیڈول ہیں۔کرکٹ بورڈز کے درمیان بات چیت جاری ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ ون ڈے سیریز کو پی ایس ایل کے بعد کھیلنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں