بنگلادیش کی سابق وزیرِاعظم بیگم خالدہ ضیاء کی طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل

09:59 AM, 24 Nov, 2025

ڈھاکہ : بنگلادیش کی سابق وزیرِاعظم اور بی این پی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیاء کی طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں ڈھاکا کے ایک ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ ان کے ذاتی معالج پروفیسر اے زیڈ ایم زاہد حسین نے بتایا کہ یہ فیصلہ خالدہ ضیاء کے علاج کے لیے قائم میڈیکل بورڈ کی سفارش پر کیا گیا۔

پروفیسر زاہد حسین کے مطابق، بیگم خالدہ ضیاء کو مختلف ضروری ٹیسٹوں کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ٹیسٹ رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد بورڈ اگلے علاج کے مراحل کا فیصلہ کرے گا۔

خیال رہے کہ 79 سالہ بیگم خالدہ ضیاء کئی سالوں سے مختلف بیماریوں کا شکار ہیں، جن میں آرتھرائٹس، ذیابیطس، گردوں کے مسائل، پھیپھڑوں کی تکالیف اور آنکھوں کے امراض شامل ہیں۔ اس سے قبل بھی 15 اکتوبر کو انہیں ہسپتال لایا گیا تھا۔

مزیدخبریں