افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی سرگرمیوں پر برطانیہ کا بڑا بیان، پاکستان کا دیرینہ مؤقف عالمی سطح پر تسلیم

12:36 PM, 24 May, 2026

لندن / اسلام آباد: افغانستان میں موجود محفوظ پناہ گاہوں اور دہشت گرد تنظیموں کے معاملے پر پاکستان کے سخت مؤقف کی عالمی سطح پر گونج؛ برطانیہ نے بھی افغان سرزمین سے بڑھتے ہوئے سکیورٹی خطرات پر مہرِ تصدیق ثبت کر دی۔

افغانستان کے لیے برطانیہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ لنڈسے نے ایک تہلکہ خیز بیان میں واضح کیا ہے کہ افغان سرزمین پر دہشت گرد تنظیمیں تاحال نہ صرف سرگرم ہیں بلکہ وہ خطے کی سلامتی کے لیے ایک سنگین اور بڑا خطرہ بن چکی ہیں۔ انہوں نے کابل انتظامیہ پر زور دیا کہ افغان مٹی کو کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جانی چاہیے۔

    پاکستان کے مؤقف کو بڑی تقویت: برطانوی نمائندے کا یہ بیان پاکستان کی اس سفارتی مہم کی بڑی کامیابی ہے جس کے تحت اسلام آباد مسلسل عالمی برادری کو سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی اور کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں سے آگاہ کر رہا تھا۔

    کابل کے لیے عالمی وارننگ: دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے اس سخت رویے سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی برادری اب افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی پر خاموش نہیں رہے گی اور طالبان حکومت کو اپنے بین الاقوامی وعدے پورے کرنا ہوں گے۔

اس اہم بیان کے بعد اب کابل انتظامیہ پر دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز اور فوری کارروائی کے لیے عالمی دباؤ میں شدید اضافہ ہو گیا ہے۔

مزیدخبریں