امریکا اور ایران میں امن معاہدہ طے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ثالثی رنگ لے آئی؛واشنگٹن ٹائمز کا بڑا انکشاف

11:28 AM, 24 May, 2026

واشنگٹن / تہران: امریکا اور ایران کے درمیان جاری دہائیوں پرانی دشمنی خاتمے کے قریب؛ امریکی اخبارات نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں ممالک اگلے 24 گھنٹوں میں ایک تاریخی امن معاہدے کا باقاعدہ اعلان کرنے جا رہے ہیں۔

امریکی اخبار "واشنگٹن ٹائمز" کے مطابق، واشنگٹن اور تہران طویل مذاکرات کے بعد جنگ بندی کی تجاویز پر مکمل طور پر متفق ہو چکے ہیں اور معاہدے کا حتمی مسودہ دونوں حکومتوں کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ اس اہم ڈیل کے بعد گزشتہ چھ ہفتوں سے جاری عارضی جنگ بندی مستقل امن معاہدے کی شکل اختیار کر لے گی۔

    امریکی اخبار "نیو یارک ٹائمز" نے اپنی رپورٹ میں اس ڈیل کا سہرا پاکستان کے سر باندھتے ہوئے لکھا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دونوں حریفوں کو ایک میز پر لانے کے لیے کلیدی اور تاریخی کردار ادا کیا۔

     رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا حالیہ دورہ ایران اعلیٰ سطح کی وہ کامیاب سفارت کاری تھی جس نے تہران اور واشنگٹن کے مابین قائم سنگین ڈیڈ لاک کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دیا۔

عالمی سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اس مخلصانہ ثالثی کے نتیجے میں ہونے والا یہ معاہدہ مشرقِ وسطیٰ کے امن، عالمی معیشت اور خاص طور پر تیل کی ترسیل کے بحری راستوں کی بحالی کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔

مزیدخبریں