امریکا ایران مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی پاکستان کرے گا؛وزیراعظم کا صدر ٹرمپ سے رابطے پر اہم بیان

10:25 AM, 24 May, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے اور تاریخی امن ڈیل کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اس امن عمل کے مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی کے لیے مکمل تیار ہے۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں امریکی صدر کے ساتھ ہونے والے اعلیٰ سطحی رابطے کو انتہائی کامیاب قرار دیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی اس اہم ترین کانفرنس کال میں پاکستان کی طرف سے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نمائندگی کی اور ملک کا اسٹریٹجک مؤقف مضبوطی سے پیش کیا۔
 وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ بات چیت انتہائی مفید اور دور رس نتائج کی حامل رہی ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے کی جانے والی یہ سفارتی کوششیں عالمی امن کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کی عکاس ہیں۔
سفارتی تجزیہ کاروں کے مطابق، پاکستان کی جانب سے مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی کی پیشکش اور اس اہم ترین عالمی بیٹھک میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شمولیت یہ ثابت کرتی ہے کہ واشنگٹن اور تہران دونوں ہی پاکستان کو خطے کا سب سے قابلِ اعتماد اور غیر جانبدار ثالث تسلیم کر چکے ہیں۔

مزیدخبریں