سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

06:39 PM, 24 May, 2025

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا مہنگا ہو کر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت میں 3100 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 54 ہزار 100 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں 2658 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 3 ہزار 583 روپے تک جا پہنچی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونا 31 ڈالر مہنگا ہو کر 3357 ڈالر پر آ گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق، سونے کی قیمتوں میں اس اضافے کی وجہ عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال، افراطِ زر، اور سرمایہ کاروں کا سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہوئے اس کی طرف بڑھتا ہوا رجحان ہے۔

مزیدخبریں