اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں موسم کابدلاؤ، تیز بارش اور ژالہ باری

02:12 PM, 24 May, 2025

اسلام آباد:اسلام آباد میں کالی گھٹائیں چھانے کے ساتھ شدید بارش اور ژالہ باری نے موسم کا رنگ بدل دیا ہے، جس سے دن جیسے رات میں تبدیل ہو گیا۔

سبی اور اس کے اطراف میں بھی ہلکی بوندا باندی ہوئی ہے، جبکہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں بشمول پشاور میں بھی اچانک موسم میں تبدیلی دیکھی گئی ہے۔

تیز ہواؤں کے باعث گرمی کی شدت میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے اور بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے، جس سے موسم خوشگوار اور معتدل ہوگا۔

مزیدخبریں