ہر لحظہ ہیں تیار ہم" ، نئی قومی ترانہ قوم میں جذبہ حب الوطنی جگانے کے لیے جاری

02:40 PM, 24 May, 2025

راولپنڈی :پاکستان کی دفاعی کامیابیوں کے موقع پر نیا ملی نغمہ "ہر لحظہ ہیں تیار ہم" منظر عام پر آ گیا ہے، جو قوم کو متحد کرنے اور حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

یہ نغمہ گلوکار و موسیقار واجد سعید کی شاندار پیشکش ہے جبکہ شعر نگار ایس کے خالِش نے اسے منفرد انداز میں تخلیق کیا ہے۔ نغمے کے بول وطن کی حفاظت کے جذبے، قومی یکجہتی اور دشمن کو خبردار کرنے کے مفہوم سے بھرپور ہیں۔

نغمے میں ظلم و جبر کے خلاف مضبوط مزاحمت اور دفاع کی مکمل آمادگی کی بات کی گئی ہے، جو حالیہ دفاعی کامیابیوں کی عکاسی ہے۔

"ہر لحظہ ہیں تیار ہم" نے ملک بھر میں مثبت ردعمل حاصل کیا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ یہ نغمہ قومی حوصلے کو مزید بلند کرے گا۔

مزیدخبریں