پانی روکنا جنگ کی علامت ہوگی:پاکستان کا عالمی برادری کو انتباہ

12:40 PM, 24 May, 2025

واشنگٹن : پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے  کہا ہے کہ 25 کروڑ آبادی کے لیے پانی روکنا جارحیت ہے اور اسے جنگ کا اعلان سمجھا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ منسوخ نہیں کیا جا سکتا اور عالمی برادری پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی حمایت نہیں کرے گی۔

سفیر نے امریکا کے پاک بھارت کشیدگی میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کشمیر کے مسئلے کے حل کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے بھارت کی متنازعہ پالیسیوں اور بلوچستان میں مداخلت پر بھی تنقید کی۔

مزیدخبریں