مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، سبی میں درجہ حرارت 51 ڈگری تک پہنچ گیا

11:35 AM, 24 May, 2025

لاہور: ملک کے مختلف علاقوں میں آج گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ سندھ اور بلوچستان میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، اٹک، جہلم، چکوال اور میانوالی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

اسی طرح خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں بشمول پشاور، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بھی بارش اور آندھی کا امکان ہے۔ ان علاقوں میں موسمی صورتحال کے باعث شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ادھر سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سبی میں درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو سال کا بلند ترین درجہ حرارت ہے۔

محکمہ موسمیات اور این ڈی ایم اے نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موسمی صورتِ حال پر نظر رکھیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں، بالخصوص ایسے مقامات پر جہاں آندھی یا ژالہ باری کا خدشہ ہو۔

مزیدخبریں