منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ: اے این ایف کی ملک گیر کارروائیاں، خاتون سمیت 6 اسمگلر دھر لیے گئے

11:46 AM, 24 Mar, 2026

راولپنڈی : اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جاری اپنے کریک ڈاؤن کو تیز کرتے ہوئے ملک کے مختلف حصوں میں 5 کامیاب کارروائیاں کی ہیں۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے ایک خاتون سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق، ان چھاپوں کے دوران برآمد ہونے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 19 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ منشیات خفیہ خانوں اور دیگر ذرائع سے اسمگل کی جا رہی تھیں۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے تاکہ منشیات کی فراہمی کے پورے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جا سکے۔ اے این ایف حکام نے عزم ظاہر کیا ہے کہ تعلیمی اداروں اور معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔

مزیدخبریں