اسلام آباد: خطے میں طویل عرصے سے منڈلاتے جنگ کے بادل چھٹنے لگے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے کی جانے والی خاموش سفارت کاری رنگ لے آئی ہے، جس کے نتیجے میں اسلام آباد سے عالمی سطح کی بڑی خوش خبری متوقع ہے۔
اسرائیلی میڈیا کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، مشرقِ وسطیٰ میں تناؤ کم کرنے کے لیے پاکستان ایک اہم ترین ملاقات کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر اسی ہفتے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، جہاں ان کے درمیان اہم مذاکرات کا امکان ہے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دفتر خارجہ کے ترجمان نے ان مذاکرات کے لیے پاکستان کی جانب سے 'سہولت کاری' (Facilitation) فراہم کرنے کی باقاعدہ تصدیق کر دی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والی یہ بیٹھک خطے میں پائیدار امن کی جانب ایک بڑا قدم ثابت ہو سکتی ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب خطہ جنگ کی لپیٹ میں تھا، پاکستان کا ایک پل کا کردار ادا کرنا اس کی خارجہ پالیسی کی بڑی جیت ہے۔ اگر یہ مذاکرات کامیاب رہتے ہیں تو اس کے مثبت اثرات نہ صرف عالمی معیشت بلکہ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ اور علاقائی استحکام پر بھی نمایاں ہوں گے۔
بڑی سفارتی کامیابی: اسلام آباد عالمی امن کا گہوارہ بن گیا، پاک سر زمین پر امریکہ اور ایران کے درمیان برف پگھلنے کی امید
10:56 AM, 24 Mar, 2026