سٹاک مارکیٹ میں عید کے بعد 'بل رن': 100 انڈیکس کی تاریخی اڑان، 4400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

10:25 AM, 24 Mar, 2026

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عید الفطر کی تعطیلات کے بعد پہلے ہی کاروباری دن سرمایہ کاروں نے عیدی سمیٹ لی۔ مارکیٹ کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھی گئی جس نے گزشتہ تمام ریکارڈز کے رخ موڑ دیے۔
آج ٹریڈنگ کے دوران KSE-100 انڈیکس میں 4,449 پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس کی مجموعی سطح 1 لاکھ 57 ہزار 190 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق     عید سے قبل بندش: 1,52,740 پوائنٹس،    آج کی سطح: 1,57,190 پوائنٹس پر ہے۔ 
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عید کی لمبی چھٹیوں کے بعد سرمایہ کاروں کے پاس 'پینٹ اپ ڈیمانڈ' (جمع شدہ طلب) موجود تھی، جس نے مارکیٹ کو اوپر دھکیلنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کے علاوہ ملکی معیشت میں استحکام کی امیدوں نے بھی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا ہے، جس سے مارکیٹ میں مثبت رجحان غالب رہا۔

مزیدخبریں