نیویارک :اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر تنازعات کے حل کے لیے ہمیشہ سفارت کاری اور پرامن ذرائع کا حامی رہے گا۔
عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر اس قدم کی حمایت کرے گا جو یوکرین سمیت دنیا کے دیگر حصوں میں جاری اختلافات کو ختم کرنے اور امن کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو۔ پاکستانی مندوب نے تمام متعلقہ فریقین پر زور دیا کہ وہ اشتعال انگیزی سے گریز کریں، کشیدگی میں کمی لائیں اور مذاکرات کی میز پر مسائل کا حل تلاش کریں۔
انہوں نے عالمی برادری کو یاد دلایا کہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی مکمل پاسداری ہی عالمی امن کی ضمانت ہے۔
ا
یوکرین بحران: پاکستان کا سلامتی کونسل میں مذاکرات اور عالمی قوانین کی پاسداری پر زور
09:22 AM, 24 Mar, 2026