ملک گیر بارشوں کا الرٹ: کراچی سے خیبر تک بادل برسنے کو تیار، 30 مارچ تک وارننگ جاری

09:12 AM, 24 Mar, 2026

اسلام آباد :محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کے ایک طاقتور سسٹم کی آمد کی تصدیق کر دی ہے۔ اس سسٹم کے تحت آج سے 30 مارچ کے دوران ملک کے چاروں صوبوں سمیت وفاقی دارالحکومت میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، کراچی اور حیدرآباد میں بارش کے دو اسپیلز کا امکان ہے۔پہلا اسپیل 25 اور 26 مارچ کو متاثر کرے گا۔دوسرا اسپیل 28 اور 29 مارچ کو بادل برسائے گا۔
اندرونِ سندھ میں سکھر، دادو، کشمور، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے،
موسمیاتی سسٹم کے زیرِ اثر پنجاب اور اسلام آباد کے مختلف شہروں میں بارش کا قوی امکان ہے۔خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بادل برسنے سے موسم سرد ہونے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں