پشاور: جے یو آئی کی مرکزی شوریٰ کا 2 روزہ اہم اجلاس طلب، 5 نکاتی ایجنڈا جاری

09:09 AM, 24 Mar, 2026

پشاور:جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملکی اور بین الاقوامی حالات کی سنگینی کے پیشِ نظر پارٹی کی مرکزی شوریٰ کا ہنگامی اجلاس پشاور میں طلب کر لیا ہے۔ 4 اور 5 اپریل کو ہونے والے اس اجلاس میں ملک بھر سے اہم ترین قیادت شریک ہوگی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس کے لیے 5 نکاتی ایجنڈا طے کیا گیا ہے، جس کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
 ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اس کے عالمی و علاقائی اثرات پر تفصیلی غور ہوگا۔سرحدوں کی صورتحال اور کابل کے ساتھ تعلقات میں حالیہ تناؤ پر پارٹی کا موقف ہے۔ ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام اور حکومت مخالف ممکنہ تحریک پر مشاورت ہوگی۔  بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناظر میں جماعتِ اسلامی کے رہنما سراج الحق سے ہونے والی حالیہ ملاقات کے تناظر میں مشترکہ لائحہ عمل طے کیاجائے گا۔اجلاس کے دوسرے روز پارٹی کی اعلیٰ قیادت اہم پالیسی فیصلوں اور آئندہ کے سیاسی پروگرام کا اعلان کرے گی۔

مزیدخبریں