کرک میں امن کے قیام کے لیے اہم جرگہ، عسکری قیادت کا عزم کا اظہار

09:53 PM, 24 Mar, 2025

کرک:  کرک میں امن کے قیام کے لیے ایک بڑی تقریب ہوئی، جس میں مقامی عمائدین، ممبران اسمبلی اور اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔

یہ گرینڈ جرگہ ضلعی سیکرٹریٹ میں منعقد کیا گیا، جہاں نائن ڈیو کے جی او سی میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کرک میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام اداروں کا تعاون ضروری ہے۔

میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی نے مزید کہا کہ جو بھی دہشت گردی کی حمایت کرے گا یا ریاست کی رٹ کو چیلنج کرے گا، وہ ہمارا دشمن ہوگا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کی جڑوں کو اکھاڑ پھینکا جائے گا اور عوام کی حمایت سے کرک میں امن قائم کیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ کرک اور قریبی علاقوں میں کسی بڑے فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں، اور فوج عوام کی مدد کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

مزیدخبریں