وزیراعظم شہباز شریف کا زرعی ترقی کے لیے معیاری بیج کی اہمیت پر زور

07:12 PM, 24 Mar, 2025

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے زرعی شعبے کی ترقی ناگزیر ہے، اور معیاری بیج کی فراہمی سے ملک میں زرعی انقلاب لایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا 65 فیصد حصہ دیہاتوں میں زندگی گزار کر ملکی زراعت کو فروغ دیتا ہے۔

وزیراعظم نے پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پی اے آر سی) میں جدید ایرو پانکس طریقے سے کاشت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت زراعت میں ترقی کے لیے بہترین بیج، کھاد اور ادویات کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوریہ کوریا کے ساتھ آلو کے بیج کے حوالے سے تعاون سے ایک ادارہ قائم کیا گیا ہے، جس پر وہ کوریا کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ مل کر کسانوں کو یہ ضروری اشیاء مناسب قیمتوں پر فراہم کرے تو پاکستان کی زراعت میں دوبارہ انقلاب آ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی زرخیز زمین اور محنتی کسانوں کی بدولت اگلے چند سالوں میں ملکی زراعت میں اتنی ترقی ہو گی کہ پاکستان نہ صرف اپنی ضروریات پوری کرے گا بلکہ زرعی مصنوعات کی برآمد بھی شروع کر دے گا۔

مزیدخبریں