لاہور ایئرپورٹ پر سمگلنگ ناکام، کروڑوں روپے مالیت کے آئی فونز برآمد

06:11 PM, 24 Mar, 2025

لاہور: لاہور ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے بینکاک سے آنے والے ایک مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کے آئی فونز برآمد کر کے سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق، کسٹمز حکام نے لاہور ایئرپورٹ پر ایک مسافر ملک شاہد حسین سے قیمتی آئی فونز کی ایک بڑی مقدار برآمد کی۔ یہ آئی فونز کروڑوں روپے مالیت کے ہیں اور انہیں اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ حکام نے مسافر کو حراست میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

کسٹمز ترجمان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ایئرپورٹس پر سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پچھلے ماہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی 60 لاکھ روپے مالیت کے 62 آئی فونز کی اسمگلنگ ناکام بنائی گئی تھی۔

کراچی ایئرپورٹ پر بھی 4 مسافر آئی فونز کی اسمگلنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے اور ان سے 62 آئی فونز برآمد ہوئے جن کی قیمت 60 لاکھ روپے سے زائد تھی۔

مزیدخبریں