تمیم اقبال کو سینے میں تکلیف، میچ کے دوران ہسپتال منتقل کر دیا گیا

06:04 PM, 24 Mar, 2025

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے معروف کرکٹر اور سابق کپتان تمیم اقبال کو ڈھاکہ پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران سینے میں شدید درد محسوس ہوا، جس کے نتیجے میں انہیں فوراً ہسپتال منتقل کیا گیا۔

میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے تمیم اقبال کو سینے میں تکلیف ہوئی، جس پر فوری طور پر ان کی منتقلی کے لیے ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا گیا۔ تاہم، ہیلی کاپٹر کے اڑان میں مسائل کے باعث انہیں قریبی ہسپتال لے جایا گیا۔

یہ واقعہ میچ کے آغاز کے فوراً بعد پیش آیا، جب تمیم اقبال محمڈن اور شائن پوکر کے درمیان میچ کی پہلی اننگز میں فیلڈنگ کر رہے تھے۔

تمیم اقبال نے بنگلا دیش کے لیے 70 ٹیسٹ، 243 ون ڈے اور 78 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔

مزیدخبریں