کراچی میں دفعہ 144 نافذ، پریس کلب کے راستے بند، ٹریفک جام

05:03 PM, 24 Mar, 2025

کراچی: کمشنر کراچی نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جس کے تحت پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس فیصلے کے فوراً بعد شہر بھر میں اہم راستوں پر سختی سے اس پر عمل کیا جانے لگا ہے۔

سندھ حکومت نے کراچی میں بھی دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جس کا مقصد شہر میں غیر قانونی اجتماعات اور احتجاج کو روکنا ہے۔ نوٹی فکیشن جاری ہوتے ہی کراچی پریس کلب کے اطراف کے تمام راستے بند کر دیے گئے، جس کی وجہ سے شہر میں بدترین ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

یہ اقدامات کسی بھی ہنگامی صورتحال یا احتجاج کو روکنے کے لیے اٹھائے گئے ہیں تاکہ شہر میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔

مزیدخبریں