حج 2025: سعودی حکومت نے میننجائٹس ویکسینیشن کو لازمی قرار دے دیا

03:33 PM, 24 Mar, 2025

جدہ: سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج 2025 کے لیے میننجائٹس ویکسینیشن کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام ملکی اور غیرملکی عازمین کو حج کی اجازت لینے سے پہلے ویکسینیشن کرانا ہوگی۔ اگر کسی نے ویکسین نہیں لگوائی تو اسے حج کے لیے رجسٹریشن یا پیکج بک کرنے کی اجازت نہیں ملے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام دوران حج متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے، کیونکہ لاکھوں افراد کے ایک ہی مقام پر جمع ہونے سے بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ وزارت حج نے اس بات کی وضاحت بھی کی کہ میننجائٹس ایک سنگین بیماری ہے جو رش والی جگہوں پر تیزی سے پھیل سکتی ہے، اور اس سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن ضروری ہے۔

یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب حج 2025 کی تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے اور مختلف ممالک کے ساتھ حج معاہدے طے پا رہے ہیں۔ عازمین حج کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ وقت سے پہلے ویکسین لگوا کر اپنی رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ حج کے سفر میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو

مزیدخبریں