کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز اچھا رہا، جہاں انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے کو ملا اور یہ ایک لاکھ 18 ہزار 797 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ تاہم، کچھ ہی وقت میں مارکیٹ میں مندی آ گئی اور انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی سطح تک گر گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر بھی سٹاک مارکیٹ میں مندی کا سامنا تھا، جب انڈیکس میں 327 پوائنٹس کی کمی آئی تھی اور یہ ایک لاکھ 18 ہزار 442 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔