لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے 9 کھلاڑی ایک روزہ سیریز میں شرکت کے لیے نیوزی لینڈ روانہ ہوگئے۔
کھلاڑیوں کا دستہ لاہور سے دبئی کے راستے نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوا، جن میں کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، آل راؤنڈر فہیم اشرف، اوپنر امام الحق، عبداللہ شفیق، طیب طاہر سمیت دیگر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ بقیہ کھلاڑی پہلے سے ہی ٹی20 سیریز کے لیے نیوزی لینڈ میں موجود ہیں اور ٹی20 میچز مکمل ہونے کے بعد وہ ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بن جائیں گے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز 29 مارچ سے 14 اپریل تک شیڈول ہے۔
دوسری جانب، پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز میں نیوزی لینڈ کو 1-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، امام الحق، طیب طاہر، بابر اعظم، ابرار احمد، عاکف جاوید، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، سفیان مقیم۔