قطری امیر کا پاکستان کی امن کوششوں کی مکمل حمایت کا اعلان، شہباز شریف سے رابطہ

06:15 PM, 24 Jun, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی  کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں خطے کی صورتحال، سفارتی کوششوں اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق امیر قطر نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے لیے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو سراہا اور وزیراعظم شہباز شریف کو اس اہم پیش رفت پر مبارکباد دی۔

شیخ تمیم بن حمد الثانی نے پاکستان کی امن کوششوں کے لیے مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو کی۔

مزیدخبریں