سیاسی کشیدگی ختم کریں، جمہوریت کے لیے مل کر آگے بڑھیں: خواجہ آصف کی اپوزیشن کو پیشکش

12:52 PM, 24 Jun, 2026

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپوزیشن کو میثاق جمہوریت کا حصہ بننے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں تمام سیاسی جماعتوں سے غلطیاں ہوئیں، اب وقت ہے کہ ان غلطیوں کو درست کیا جائے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئیں میثاق جمہوریت پر دستخط کریں اور سیاسی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے آگے بڑھیں۔

وزیر دفاع نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق دور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سیاسی مخالفین کے ساتھ سخت رویہ اختیار کیا گیا، اسمبلی میں ہم سے سلام تک نہیں لیا جاتا تھا کہ کہیں بانی ناراض نہ ہوجائیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ 78 سالہ تاریخ میں پاکستان اور جمہوریت کو بہت سے چیلنجز کا سامنا رہا، تاہم ان کے بقول بانی پی ٹی آئی کے طرزِ سیاست سے جمہوری عمل کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ایک گھنٹے کے دوران پی ٹی آئی کے حق میں 50 ترامیم منظور کی گئیں، اس لیے ضروری ہے کہ ماضی کی تلخیوں کو ختم کرکے جمہوری روایات کو فروغ دیا جائے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ، لیکن ملک اور جمہوریت کے مفاد میں تمام جماعتوں کو مل کر کام کرنا چاہیے۔

مزیدخبریں