اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور ایران اسرائیل کشیدگی پر تفصیلی گفتگو کی۔
وزیراعظم نے حج کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور پاکستانی حجاج کے لیے بہترین سہولیات پر اظہارِ تشکر کیا۔ شہباز شریف نے بھارت سے کشمیر، پانی، تجارت اور دہشت گردی پر مذاکرات کی پیشکش دہرائی۔
پاکستان نے سعودی عرب کی خودمختاری کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا، جبکہ ولی عہد نے پاکستان کے امن دوست کردار کو سراہتے ہوئے خطے میں استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔