اسلام آباد:وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ایران نے نہ صرف اپنی خودمختاری کا دفاع کیا بلکہ اسرائیل جیسے طاقتور دشمن کو بھرپور جواب دے کر پوری دنیا کو پیغام دیا کہ مسلم ممالک کمزور نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران و اسرائیل جنگ بندی ایک خوش آئند پیش رفت ہے، اور حالیہ کامیابیاں امت مسلمہ کے حوصلے بلند کرنے والی ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ عالمِ اسلام کو متحد ہو کر ایسے چیلنجز کا سامنا کرنا ہوگا اور پاکستان ہر مظلوم کے ساتھ کھڑا ہے، خصوصاً غزہ کے مسلمانوں کے لیے دعا گو ہیں۔