جنگ بندی کے اعلان سے سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں گراوٹ

05:00 PM, 24 Jun, 2025

کراچی :ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 39 ڈالر کی کمی دیکھی گئی، جس سے فی اونس سونا 3,327 ڈالر پر آ گیا ہے۔


مقامی طور پر بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی آئی ہے، جہاں فی تولہ سونا 3,800 روپے کم ہو کر 354,365 روپے اور فی دس گرام سونا 3,258 روپے کی کمی سے 303,810 روپے ہو گیا ہے۔


ماہرین کا کہنا ہے کہ امن کی کوششوں سے سرمایہ کاری کے رجحان میں بہتری آئی ہے۔

مزیدخبریں