روایت یا دباؤ؟ اڈیشہ میں شادی کی "سزا" کے طور پر 40 افراد نے سر منڈوا دیے

04:24 PM, 24 Jun, 2025

اڈیشہ :بھارت کی ریاست اڈیشہ کے ایک گاؤں میں اُس وقت ایک عجیب منظر دیکھنے کو ملا جب ایک لڑکی کی بین ذات شادی پر گاؤں کے 40 افراد نے سر منڈوا دیے۔
یہ سب ایک مذہبی رسم 'شدھی کرن' کے تحت کیا گیا، تاہم سماجی حلقے اسے دباؤ اور ذات پات کے نظام کی کڑی یاد دہانی قرار دے رہے ہیں۔

تمام رسم و رواج لڑکی کے اہل خانہ نے نبھائے، جنہیں برادری میں رہنے کے لیے یہ سب کچھ کرنا پڑا۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں