ایران پر بمباری ہوئی تو جنگ بندی ختم :ٹرمپ کا انتباہ ,اسرائیل سے شدید ناراضی

04:15 PM, 24 Jun, 2025

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور ایران دونوں کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ دی ہیگ روانگی سے قبل انہوں نے خبردار کیا کہ "ایران پر بم نہ گرایا جائے، ورنہ یہ جنگ بندی کی خلاف ورزی ہو گی۔"

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے معاہدے کے فوراً بعد بمباری شروع کی، جس پر وہ شدید ناراض ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اسرائیلی پائلٹس کو واپس بلانے کا مطالبہ بھی کیا۔

مزیدخبریں