اسرائیل نے ایران کے خطرے کے پیش نظر امریکا سے جنگ بندی کرانے کی درخواست کی ، برطانوی نشریاتی ادارہ

12:55 PM, 24 Jun, 2025

ایک برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل نے خطے میں بڑھتے ہوئے تناؤ کے باعث امریکہ سے فوری طور پر جنگ بندی کرانے کی اپیل کی ہے۔ یہ واقعہ ایران کے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملے کے فوراً بعد سامنے آیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کے وزیر اعظم سے رابطہ کیا اور ایران کو جنگ بندی پر رضامند کرنے میں مدد مانگی۔ قطری قیادت نے سفارتی طور پر ایرانی حکام سے بات چیت کی اور چند گھنٹوں کے اندر تہران نے جنگ بندی کی اصولی منظوری دے دی۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو ایران کی جانب سے ممکنہ جواب کے خوف نے امریکہ سے جلد کارروائی کی درخواست کرنے پر مجبور کیا۔

مزیدخبریں