واشنگٹن : سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ دونوں ممالک جنگ بندی پر متفق ہو چکے ہیں۔
اپنے سوشل میڈیا پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ جنگ بندی شروع ہو چکی ہے اور فریقین سے اپیل کی کہ اس معاہدے کی خلاف ورزی نہ کریں۔ ان کا کہنا تھا: "برائے مہربانی جنگ بندی کا احترام کریں۔"
پاکستانی وقت کے مطابق ایران نے صبح 9 بجے جنگ بندی پر عمل درآمد شروع کیا، جبکہ اسرائیل نے بھی اپنی فضائی حدود کھول دی ہیں، جو اس بات کی علامت ہے کہ کشیدگی میں کمی آ رہی ہے۔